April 27, 2024

Warning: sprintf(): Too few arguments in /www/wwwroot/polisportivacodroipo.com/wp-content/themes/chromenews/lib/breadcrumb-trail/inc/breadcrumbs.php on line 253
'Robot guide' system for visitors in Masjid Haram activated

صدارت عامہ برائے امورحرمین شریفین نے جدید ٹیکنالوجی اور مصنوعی ذہانت کے آلات کو مسجد حرام میں نمازیوں اور زائرین کی سہولت کے لیے استعمال کرنا شروع کیا ہے۔

رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں مسجد حرام جانے والوں کے لیے مذہبی خدمات کے نظام کو بہتر بنانے کے لیے روبوٹک ڈیوائسز کو فعال کر کے عمرہ کرنے والوں کو خود کار طریقے سے رہ نمائی فراہم کی جاتی ہے۔ انہیں عبادات کے مسنون طریقوں کے بارے میں کئی زبانوں میں قرآن وسنت کی تعلیمات کے بارے میں جان کاری کے لیےاستعمال کیاجا سکتا ہے۔یہ روبوٹ سسٹم نہ صرف جواب دیتا ہے بلکہ رہ نمائی کرتے ہوئے دینی امور پر مختلف ممتاز علماء کی رائے کے بارے میں بھی اگاہ کرتا ہے۔

حرمین شریفین کے مذہبی امور کے سربراہ الشیخ ڈاکٹر عبدالرحمن السدیس نے کہا کہ ٹیکنالوجی کا استعمال، ڈیجیٹل الیکٹرانک ایپلی کیشنز میں سرمایہ کاری اور مصنوعی ذہانت زائرین کے تجربے کو بہتر بنانے کے لیے حرمین پریذیڈینسی کے منصوبے کے ستونوں میں سے ایک ہے۔

رہنما روبوٹ (11) زبانوں کو سپورٹ کرتا ہے جن میں عربی، انگریزی، فرانسیسی، روسی، فارسی، ترکی، مالی، اردو، چینی، بنگالی اور ہاؤسا زبانیں شامل ہیں۔ روبوٹ میں 21 انچ ٹچ سکرین ہوتی ہے۔اسے مسجد حرام میں آنے والوں کے لیے دلچسپی کی متعدد خدمات دینی امور میں رہ نمائی،آگاہی اور مسجد حرام کے مختلف مقامات اور راستوں کی جان کاری کے لیے استعمال کیا جا سکتا ہے۔

Leave a Reply

Your email address will not be published. Required fields are marked *